شمالی فلسطین کے مقبوضہ شہر الخضیرہ کے ایک قصبے میں گذشتہ روز اچانک بھڑک اٹھنےوالی آگ کے نتیجے میں کم سے کم 10 صہیونی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی حکومت نے آتش زدگی کے واقعے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی تھی۔
آگ بجھانے کے لیے آٹھ ریسکیو ہیلی کاپٹروں اور 40 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد حاصل کی گئی اور کئی گھنٹوں کی ان تھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق الخضیرہ شہر میں یہودی کالونی کے گھروں کےدرمیان اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ آتش زدگی کے نتیجے میں دس اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ بڑی مقدار میں مالی نقصان ہوا ہے۔