چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی غنڈہ گردی،فلسطینیوں کے مزید مکانات مسمار، کئی خاندان بے گھر

جمعرات 24-نومبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ شمالی شہر اللد میں صہیونی فوج نے غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کے مزید تین مکانات ملبے کا ڈھیر بنا دیے ہیں۔ جس کے نتیجے میں مزید کئی فلسطینی خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور اللد شہر کی صہیونی بلدیہ نے بلڈوزروں کی مدد سے بیت المقدس کے شمال مغرب میں 38 کلو میٹر دور اللد شہر میں فلسطینیوں کے تین مکانات بلڈوز کردیے جس کے نتیجے میں مزید فلسطینی شہری صہیونی انتظامیہ کی غنڈی گردی کے نتیجے میں گھر کی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج اور انتظامیہ نے اللد شہر کی کرم التفاض کالونی کا محاصرہ کیا جس کے بعد اس کالونی میں واقع فلسطینیوں کے تین مکانات مسمار کردیے گئے۔

ان تینوں مکانوں میں الشعابین قبیلے کے کئی خاندان آباد تھے جن کے بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو مکان کی چھت سے محروم کردیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی