چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ:تمام اسکولوں میں اذان سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

بدھ 23-نومبر-2016

اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کے خلاف بہ طور احتجاج فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں آج بدھ کے روز صبح اور شام کی تدریسی سرگرمیوں سے پہلے اذان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین غزہ وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر معتصم المیناوی نے بتایا کہ انہوں نے آج بدھ کے روز غزہ کے تمام اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کے آغاز اور اسمبلی کے اوقات میں اذان دینے کی تاکید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں اذان پر پابندی کے اسرائیلی قانون کے خلاف احتجاج ہے۔

فلسطینی محکمہ تعلیم کے عہدیدار نے صہیونی حکومت کی جانب سے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی شدید مذمت کی اور اسے اسلام کے خلاف صہیونیوں کا کھلا اعلان جنگ قرار دیا۔ معتصم المیناوی نے کہا کہ آج اسرائیل نے مساجد میں اذان پر پابندی لگائی ہے کل کو کسی دوسرے بہانے کے تحت مساجد ہی کو بند کیا جاسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی