جمعه 15/نوامبر/2024

ڈونلڈ ٹرمپ کےمشابہ پرندےکی چین میں غیرمعمولی مقبولیت!

منگل 22-نومبر-2016

حیوانات اور چرند پرند کی اگرچہ انسان کے ساتھ شکل وصورت میں کوئی مشابہت نہیں ہو سکتی مگر چین میں ایک ایسا سنہری پرندہ ہے جو کافی حد تک نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشابہ ہے۔ ڈونلڈٹرمپ کے مشابہ پرندے کو انٹرنیٹ پر بہت مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک چڑیا گھر میں موجود  سنہری رنگ کا پرندہ زائرین کی توجہ کا مرکز ہے۔ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہیں۔

سنہری رنگ کے اس پرندے کی عمر پانچ سال بتائی جاتی ہے۔ اس کی تصویر پہلی بار ایک مقامی صحافی نے ’’ھانگچو شہر میں پوسٹ کی جو تیزی کے ساتھ وائرل ہوتی ہوئی اب پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ہے۔ اس پرندے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل کے درمیان گہری مماثلت پائی جاتی ہے۔

پرندوں کے امور کے ماہر ایک مقامی شہری  اور چڑیا گھر کے عہدیدار جاؤ ہونگ گیانگ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی شکل کی نسل کے پرندے ان کے پاس پچاس کی تعداد میں موجود ہیں۔ جاؤکا کہنا ہے کہ سنہری رنگ کے پرندے کی آنکھیں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنکھوں کی طرح ہیں اور اس کے سپر بنی سنہری کلغی ٹرمپ کے بالوں سے کافی حد تک مشابہت رکھتی ہے۔ انٹرنیٹ پر جب یہ تصویر مقبول ہوئی تو اس کے بعد دیکھا گیا جہ اس پرندے کے نہ صرف سر پرموجود پر بلکہ اس کی آنکھیں بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھتی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی