چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل میں قید معمر فلسطینی کی رہائی کا فیصلہ

منگل 22-نومبر-2016

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت ایک سال سے قید معمر فلسطینی شہری کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’’کلب برائے اسیران‘‘ کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے معمر فلسطینی شہری 63 سالہ عمر البرغوثی کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عمر البرغوثی کی مدت حراست میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ انہیں 30 نومبر کر رہا کردیا جائے گا۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فوجی عدالت نے عمر البرغوثی کی مدت حراست میں دو ماہ کی کمی ہے جس کے بعد انہیں تیس نومبر کو رہا کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے عمر البرغوثی کو مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمالی قسبے کوبر سے 19 نومبر 2015ء کو حراست میں لیا تھا۔ عمر رسیدہ فلسطینی اب تک 26 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی