مصری حکومت نے فلسطینی قومی والی بال ٹیم کو اپنے ملک کے ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فلسطینی والی بال ٹیم نے قاہرہ میں منعقدہ عرب والی بال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے مصر روانہ ہونے کے لیے ویزوں کی درخواست دی گھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی والی بال ٹیم کے کوچ منیر تلاحمہ نے ایک بیان میں بتایا کہ مصری حکومت کی طرف سے ان کے پانچ کھلاڑیوں کو ویزا جاری رکھنے سے انکار کردیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی والی بال ٹیم قاہرہ میں ہونے والے علاقائی مقابلوں میں شرکت سے محروم رہ گئے ہیں۔
فلسطینی والی بال ٹیم کے کوچ نے مصری حکومت کے فیصلے کو ناپسندیدہ اور غیر مسبوق قرار دیتے ہوئے فیصلہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی والی بال کی ٹیم کے جن کھلاڑیوں کو ویزہ دینے سے انکار کیا گیا ہے ان کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے سے ہے جب کہ غزہ کی پٹی سے سات کھلاڑیوں کا ایک گروپ پہلے ہی مصر جا چکا ہے۔