مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ پانچ روز تک دو طرفہ آمد و رفت کے لیے کھولے جانے کے بعد کل ہفتے کے روز دوبارہ بند کر دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رفح گذرگاہ اور دیگر سرحد گذرگاہوں کے نگران نے بتایا کہ انہوں نے مصری حکام کو درخواست دی تھی کہ وہ رفح گذرگاہ کو مزید چند ایام کے لیے آمد ور رفت کے لیے کھلا رکھیں مگر انہیں درخواست مسترد کرئے گذرگاہ بند کر دی۔
خیال رہے کہ رفح گذرگاہ پانچ روز قبل دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولی گئی تھی۔ یہ گذرگاہ سنہ 2013ء کےبعد سے زیادہ تر بند رکھی جاتی ہے۔ غزہ کی پٹی کی یہ واحد بین الاقوامی گذرگاہ ہے۔ غزہ کے ہزاروں شہری گذرگاہ کی بندش کے باعث بیرون ملک سفر کرنے سے محروم ہیں۔