جمعه 02/می/2025

عرب ملکوں میں جاسوسی میں سرگرم اسرائیلی فوجی یونٹ کے لیے تمغہ شجاعت

ہفتہ 19-نومبر-2016

اسرائیل کی مسلح افواج کے چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی ’’امان‘‘ کے زیرانتظام عرب ملکوں میں سراغ رسانی اور جاسوسی کی سرگرمیوں میں سرگرم فوجی یونٹ کو جاسوسی کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں ’تمغہ شجاعت‘ دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے حال ہی میں ایک اعلیٰ سطح کی عسکری تقریب کے دوران ’’امان‘‘ ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی ماتحت فوجی یونٹ ’’سییرت مٹکال‘‘[Siirt Matkal] کی قیادت کو سراغ رسانی کی سرگرمیوں کی خدمات کے عوض تمغہ شجاعت جاری کیا۔

صہیونی آرمی چیف نے عرب ملکوں میں جاسوسی کرنے اور اسرائیل کی مخالف شخصیات کو قاتلانہ حملوں میں قتل کرنے پر فوجی سراغ رسانوں اور ایجنٹوں کی تعریف کی اور کہا کہ ’سییرت مٹکال‘ کے سراغ رساں ایجنٹوں نے عرب ملکوں کے اندر سے ایسی ٹھوس اور مستند معلومات جمع کی ہیں جس پران کی خدمات کو سراہا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ ’’سییرت مٹکال‘‘ نامی فوجی یونٹ کے اہلکار عرب ملکوں میں جاسوسی کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔ عرب ملکوں میں  جاسوسی کرنے والے ایجنٹوں کی کئی اہم نوعیت کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ عربی اور انگریزی سمیت دیگر زبانوں پر عبور رکھنے والوں کو عرب ممالک میں جاسوسی کےلیے بھیجا جاتا ہے۔

فلسطینی تجزیہ نگار صالح نعامی کا کہنا ہے اسرائیلی آرمی چیف کی طرف سے ملٹری انٹیلی جنس کی جاسوس یونٹ کو تمغہ شجاعت سے نوازنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل عالم عرب کے قلب میں گھس کر جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

مختصر لنک:

کاپی