چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلامی جہاد کے وفد کا دورہ قاہرہ، مصری انٹیلی چیف سے ملاقات

جمعہ 18-نومبر-2016

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گذشتہ روز اپنے دورہ مصر کےدوران مصری انٹیلی جنس چیف سے قاہرہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال اور غزہ کی پٹی کے عوام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کا وفد جماعت کے سیکرٹری جنرل رمضان شلح کی قیادت میں قاہرہ پہنچا تھا جہاں گذشتہ روز وفد نے مصری انٹٰیلی جنس چیف خالد فوزی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اسلامی جہاد کے وفد نے مصری انٹیلی جنس چیف کو فلسطین کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ فریقین میں ہونے والی بات چیت میں فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت اور اسرائیل ۔ فلسطین کشمکش پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر فلسطینی انٹیلی جنس چیف جو انٹیلی جنس کے وزیر بھی ہیں نے کہا کہ قاہرہ فلسطینی قوتوں کے درمیان اتحاد کا خواہاں ہیں۔ خالد فوزی کا کہنا تھا کہ قاہرہ فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے میں مدد دینے کو تیار ہے۔

مصری وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی معاونت کا عمل جاری رکھے گا۔ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مصری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصری حکومت غزہ کی پٹی کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے رفح گذرگاہ کو کھولنے کے لئے اقدامات کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی