چهارشنبه 30/آوریل/2025

’’پُل پر لڑکیاں‘‘۔ پینٹنگ 54 ملین ڈالر میں فروخت!

جمعرات 17-نومبر-2016

نارویجن آرٹسٹ کی تیار کردہ عالمی شہرت یافتہ پینٹنگ ’’پُل پر لڑکیاں‘‘ امریکا میں ہونے والی ایک عام نیلامی میں 54 ملین 2 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹنگ ’’پل پر لڑکیا‘‘ حال ہی میں امریکی شہر نیویارک میں ’’سوتھ بیز‘‘ نیلام گھر میں فروخت کے لیے رکھی گئی تھی جسے کھلے عام نیلامی کی آخری رقم چون ملین دو لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا گیا۔ یہ پینٹنگ ناروے کے آرٹسٹ ایورڈ مونک نے  سنہ 1902ء میں تیار کیا تھا۔ پینٹنگ کے خریدار کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔

پینٹنگ میں ایک دیہاتی علاقے میں بنے پل پر لڑکیوں کے کھڑے ہونے کا خاکہ بنایا گیا۔ یہ پینٹنگ 102101 سینٹی میٹر ہے۔ نیلام گھر میں اس کی قیمت پچاس ملین ڈالر رکھی گئی تھی جس کے بعد اس کی بولی لگانے والے ایک گم نام دولت مند نے اسے چون ملین دو لاکھ ڈالر میں خرید لیا۔

امریکا میں ’’پل پرلڑکیاں‘‘ پینٹنگ گذشتہ صدی کی 70 کی دہائی میں امریکا پہنچی تھی۔ سنہ 1996ء میں یہ پینٹنگ 7.7 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی۔ سنہ 2008ء میں اسے ایک اور شخ نے 30.8 ملین ڈالر میں خرید لیا تھا۔

نارویجن آرٹسٹ مونک کی تیار کردہ ایک دوسری پینٹنگ ’’ چیخ‘‘ 12 کروڑ ڈالر میں سنہ 2012ء میں فروخت ہوئی تھی۔‘‘چیخ‘‘ اب تک  مونک کی  سب سے مہنگی پینٹنگ بتائی جاتی ہے۔ سنہ 2015ء میں بابلو پیکاسو پینٹنگ ’’الجزائری خواتین‘‘ 17 کروڑ 94 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی