جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی رکن پارلیمنٹ اسرائیلی جیل سے چھ ماہ بعد رہا

جمعرات 17-نومبر-2016

قابض صہیونی فوج نے حراست میں لیے گئے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے لیڈر عبدالجابر فقہاء کو جیل سے رہا کر دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبدالجابر فقہاء کی گرفتاری گذشتہ روز عمل میں لائی گئی۔ انہیں چھ ماہ قبل اسرائیلی فوج نے حراست میں لینے کے بعد غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے جنوب میں قائم ’’عوفر‘‘ عدالت منتقل کردیا تھا۔

صہیونی فوج نے عبدالجابر فقہاء کو 17 مئی کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں دوران حراست وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عبدالجابر فقہاء صہیونی فوج کے ہاتھوں کئی بار حراست میں لیے جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کی چھ قیمتی سال اسرائیلی جیلوں میں گذارے۔

مختصر لنک:

کاپی