چهارشنبه 30/آوریل/2025

سعودی فوج نے یمنی باغیوں کے دو میزائل حملے ناکام بنا دیے

بدھ 16-نومبر-2016

سعودی فوج نے یمن کے اندر سے باغیوں کی جانب سے داغے گئے دو میزائل فضاء میں تباہ کرکے خطرناک حملے ناکام بنا دیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ گذشتہ روز یمن کے اندر سے سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران میں دو میزائل حملے کیےگئے تھے تاہم ان میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا گیا تھا۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز نے دفاعی نظام کے ذریعے یمن سے داغے گئے دو میزائل حملے ناکام بنا دیے۔

’’العربیہ‘ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں میزائل حملے یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے تھے۔

خیال رہے کہ 27 اکتوبر 2016ء کو یمنی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا جسے شہر سے 65کلو میٹر دور فضاء ہی میں تباہ کردیا گیا تھا۔ اس بیلسٹک میزائل حملے کا الزام بھی یمن کے حوثی باغیوں پر عاید کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی