شنبه 16/نوامبر/2024

بیت المقدس میں صہیونی انتظامیہ فلسطینیوں کی دو دکانیں مسمار کرا دیں

بدھ 16-نومبر-2016

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی شہریوں کو بندوق کی نوک پر انہی کے ہاتھوں ان کی دو دکانیں مسمار کرا دیں جس کے نتیجے میں دونوں شہری بے روزگار ہونے کے ساتھ ساتھ دکانوں سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز صہیونی فوج کی بڑی تعداد نے بیت حنینا کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی دو دکانوں کو گھیرے میں لیا۔ دکانوں کے مالکان کو حکم دیا گیا کہ وہ سامان نکالنے کے فوری بعد اپنی دونوں دکانیں مسمار کردیں کیونکہ یہ دکانیں صہیونی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی ہیں۔

دکان کی مسماری سے متاثرہونے والے ایک فلسطینی شہری اسامہ غیث نے میڈیا کو بتایا کہ صہیونی انتظامیہ نے اسے اپنی دکان اپنے ہی ہاتھوں سے مسمار کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے دھمکی دی تھی کہ میں اپنی دکان خود ہی مسمار نہیں کرتا تو مجھے بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مکانات اور دکانوں کی مسماری سے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 15 فلسطینی خاندانوں کے 100 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صہیونی حکام کی طرف سے گذشتہ 8 سال سے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات اور دکانوں کی مسماری کا ظالمانہ سلسلہ زور پکڑ چکا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی دکانوں، مکانات اور دیگر املاک سے محروم کیے جا چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی