مصری حکام کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی رابطے کے لیے قائم کردہ رفح گذرگاہ کھولے جانے کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہری اندرون اور بیرون ملک روانہ ہوئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رفح گذرگاہ کو گذشتہ روز عارضی طورپر انسانی بنیادوں پر دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولا گیا تھا۔
فلسطینی محکمہ امور برائے گذرگاہ کے ڈائریکٹر نے ایک بیان میں بتایا کہ رفح گذرگاہ کو مصری حکام کی طرف سے کل اتوار کو کھولا گیا تھا۔ گذرگاہ کے پلیٹ فارم سے گذشتہ روز کئی بسیں مسافروں کو لے کرغزہ کی پٹی میں داخل ہوئیں جب کہ کچھ بسوں پربیرون ملک فلسطینی روانہ ہوئے۔
قبل ازیں یہ اطلاعات ملی تھیں کہ مصری حکام نے سوار سے رفح گذرگاہ کو چار روز کے لیے دو طرفہ آمدروفت کو سہولت دینے کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مصری حکام کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
قبل ازیں 20 روز پہلے رفح گذرگاہ کو ایک ہفتے کے لیے کھولا گیا تھا۔ رفح گذرگاہ غزہ کی پٹی کی بیرونی دنیا سےبری رابطے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔