امریکا میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کی نیند کی قلت انسان کو نشے کا عادی بنا سکتی ہے۔ ایسا شخص جو رات کو مناسب حد تک نیند پوری نہ کرسکے وہ کیفین اور شوگر سے ملی مشروبات کی طرف مائل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گیس مشروبات اور طاقت کے حصول کے لیے تیار کردہ مشروبات بھی استعمال کرسکتا ہے۔ گیس مشروبات اور کیفین اور شوگر ملے مشروبات سے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تازہ تحقیق امریکی ماہرین صحت پرمشتمل ایک گروپ نے ’’ یو ایس سانس فرانسیسکو‘‘ کی طرف سے جاری کی گئی ہے جو کیلیفورنیا یونیورسٹی کے زیرانتظام طب کی تحقیق کے لیے کام کرنے والا ادارہ ہے۔ یہ تحقیق Sleep Health میگزین میں شائع کی گئی ہے۔
رپورٹ کی تیاری میں 18 ہزار 779 بالغ افراد کا ڈیٹا جمع کیا گیا۔ یہ تمام افراد نیند کی قلت کا شکار تھے اور شوگر اور کیفین سے تیار کردہ مشروبات کے عادی تھے۔
رپورٹ کے مطابق جو لوگ رات کو پانچ سے کم گھنٹے نیند کرتے ہیں وہ گیس مشروبات، کیفین اور طاقت کے مشروبات کا بہ کثرت استعمال کرتے ہیں۔ ایسے تمام افراد نیند سے بیدار ہونے کے بعد گیس مشروبات، کیفین اور شوگرسے تیار کردہ مشروبات کی طرف مائل ہوتے ہیں۔