حال ہی میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی نے عالمی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ ٹرمپ کی جیت نے روسی معیشت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی روس میں امریکی بانڈز کی پیداوار میں غیرمعمولی اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں اندرونی اور بیرونی قرضوں کے اخراجات بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔
روس کے نائب وزیر خزانہ ماکسیم اروشکین نے ماسکو میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ منگل کو امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج نے روسی معیشت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بانڈز کی قیمت میں اضافے نے روس کی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
روسی نائب وزیر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے قبل ہی ماسکو نے خبردار کیا تھا کہ ٹرمپ کی کامیابی کی صورت میں روسی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔