چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: یہودی کالونیوں کوملانے کے لیے ریلوے ٹریک بچھانے کا منصوبہ

اتوار 13-نومبر-2016

قابض صہیونی ریاست فلسطین کے علاقوں میں یہودی توسیع پسندی کے حربوں کو آگے بڑھانے کے لیے نت نئے نئے منصوبے شروع کر رہی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں قائم کی گئی غیرقانونی یہودی کالونیوں کو باہم ملانے کے لیے ریلوے ٹریک کا ایک نیا جال بچھانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

عبرانی ہفت روزہ جریدے’’کول ھعیر‘‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی وزیرمواصلات یسرائیل کاٹز نے غرب اردن کی تمام یہودی کالونیوں کو ریلوے ٹریک کے ذریعے باہم مربوط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا کہ صہیونی ماہرین نے یہودی کالونیوں کے درمیان بچھائے جانے والے مجوزہ ریلوے ٹریک کا نقشہ تیار کیا ہے جس کے مطابق یہ ریلوے لائن چار مقامات سے گرین لائن کو بھی عبور کرے گی۔ ریلوے لائن معالیہ ادومیم، آدم، عطروت، جبعات زئیو اور بیت المقدس کی مبسیرت زیون کالونیوں کو باہم مربوط کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ اگلے پانچ سال میں سنہ 2022ء میں مکمل ہوگا جس پر کئی ملین ڈالر کی لاگت آئے گی۔

مختصر لنک:

کاپی