یکشنبه 04/می/2025

بھیجی گئی ’ای میل‘ واپس لینے کی سہولت

جمعرات 10-نومبر-2016

بین الاقوامی سائبر کمپنی ’’گوگل‘‘ کے زیراہتمام ای میل رابطوں کے لیے استعمال کی جانے والی ’’جی میل‘‘ کمپنی نے ’آئی او ایس‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے بھیجی گئی ای میل دوبارہ واپس لوٹائی جا سکے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابقGmail کی جانب سے صارفین کو یہ نئی سہولت اس خیال کے تحت دی ہے کہ بعض اوقات عجلت میں ای میل بھیج دی جاتی ہے، یا ای میل میں شرمسار کرنے والا مواد موجود ہوتا ہے۔ اس اسے قبل اس کا کوئی حل نہیں تھا مگر اب آئی فون میں استعمال ہونے والے فیچرز کی مدد سے بھیجی گئی ای میل واپس کی جا سکے گی۔

ای میل ارسال کرنے کے فوری بعد اسکرین کی نچلی جانب ایک سیاہ رنگ کی پٹی نمودار ہوگی جس پر کلک کرنے سے پانچ بھیجی گئی ای میل پانچ سیکنڈز کے اندر اندر واپس ہوجائے گی۔ مگر پانچ سیکنڈز کا دورانیہ گذرنے کے بعد صارف اس سہولت سے فایدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ ای میل کی واپسی کے لیے نمودار ہونے والی پٹی غائب ہونے کے بعد ای میل کی واپس نہیں کی جا سکے گی۔

مختصر لنک:

کاپی