چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد بیت المقدس کے چار شہری گھروں پر نظر بند

جمعرات 10-نومبر-2016

اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کی طرف سے رہا کیے گئے بیت المقدس کے چار باشندوں کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی عدالت کے حکم پر چار فلسطینی شہریوں کی رہائی اس شرط پرعمل میں لائی گئی کہ وہ پانچ دن تک اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے اور اگلے ایک ماہ تک کسی دوسرے شخص سے رابطہ نہیں کریں گے۔

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے بیت المقدس کے چار شہریوں محمود عبدالطیف، محمد جابر، معتصم حجیج اور جہاد ناصر قوس کو رہائی کے بعد ان کے گھروں میں نظر بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

کلب برائے اسیران کے مندوب مفید الحاج کا کہنا ہے کہ  مجسٹریٹ عدالت کی طرف سے چار فلسطینی شہریوں کو نہ صرف گھروں پر نظر بند  رکھنے کا حکم دیا ہے بلکہ ان سے فی کس پانچ ہزار شیکل جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی