شنبه 16/نوامبر/2024

صہیونی زندانوں میں دو بھوک ہڑتالی قیدیوں کی زندگی خطرے میں!

منگل 8-نومبر-2016

اسرائیلی زندانوں میں ڈیڑھ ماہ سے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی اسیران کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے دونوں بھوک ہڑتالی اسیران کی زندگیاں بچانے کے لیے صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں انسانی حقوق کے مندوبین کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی شہری احمد ابو فارہ اور انس شدید حالت خراب ہونے کے بعد جیل اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ احمد ابو فارہ گذشتہ پانچ روز سے کومے میں ہیں۔ انہیں بیت المقدس میں ’’اساف ھروفیہ‘‘ نامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں کسی بھی وقت صہیونی انتظامیہ اسے جبری خوراک دینے کی بھی کوشش کرسکتی ہے۔

دوسرے بھوک ہڑتالی اسیر انس شدید 25 ستمبر سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی حالت بھی کافی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے دونوں بھوک ہڑتالی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی