چهارشنبه 30/آوریل/2025

سوئس سفیر کا سفارت کاروں کے وفد کے ہمراہ غزہ کا دورہ

پیر 7-نومبر-2016

فلسطین میں متعین سوئٹرزلینڈ کے سفیر نے گذشتہ روز سفارت کاروں کے ایک وفد کے ہمراہ اسرائیلی محاصرے کے شکار علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق سوئس سفیر اور ان کے ہمراہ وفد کو شمالی غزہ اور غرب اردن کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والی ’’اریز‘‘ گذرگاہ سے غزہ داخل کیا گیا۔ غزہ داخل ہونے کے بعد سوئس سفیر کی قیادت میں آنے والے وفد نے علاقے میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ان کے اس اچانک دورےکی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

مختصر لنک:

کاپی