فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع تاریخی اسلامی مرکز’حرم ابراہیمی‘ کے قریب گذشتہ روز یہودی شرپسندوں نے ایک فلسطینی بازار پر حملہ کر دیا۔ یہودی شرپسندوں نے فلسطینی دکانداروں کو زدو کوب کیا اور ان کی دکانوں میں گھس کر سامان کی توڑ پھوڑ کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق یہودی آباد کاروں کا ایک ڈنڈہ بردار گروپ بازار میں داخل ہوا اور خریداری میں مصروف عبدالروؤف نامی شہری اور اس کے بچوں کو زدو کوب کرنے کے بعد اس گروپ نے دکانوں پر بھی حملہ کیا۔ دکانوں پر تشدد اور سامان کی توڑپھوڑ کی گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ بازار میں دکانداروں اور گاہکوں پر حملہ کرنے والے یہودیوں نے دعویٰ کیا کہ وہ آٹھ ماہ قبل بھی اس بازار میں تورپھوڑ کرچکے ہیں۔