جمعه 15/نوامبر/2024

انٹرپول کی رکنیت پر بات چیت کے لیے فلسطینی وفد کی انڈونیشیا آمد

اتوار 6-نومبر-2016

بین الاقوامی فوج داری پولیس کے ادارے’’انٹرپول‘‘ میں فلسطین ریاست کو رکنیت دلوانے کے لیے عالمی سطح پر مساعی جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں فلسطینی اتھارٹی کا ایک اعلیٰ سفارتی وفد انٹرپول کی رکنیت پر بات چیت کے لیے انڈونیشیا پہنچ گیا ہے جہاں وفد کل سوموار کو انڈونیشیا میں ہونے والے انٹرپول کے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کرے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ کے عہدیدار عمر عوض اللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انڈونیشیا پہنچنے والے وفد میں فلسطینی وزارت خارجہ اور داخلہ کے مندوبین شامل ہیں۔ فلسطینی وفد دیگر عرب اور مسلمان ملکوں کے وفود کے ہمراہ کل انڈونیشیا میں ہونے والے انٹرپول کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔ اجلاس کے دوران فلسطین کو انٹرپول کی رکنیت دلوانے کے لیے انٹرپول کی انتظامی کمیٹی کے ارکان اور دیگر سفارت کاروں سے بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں ہونے والے انٹرپول کے سالانہ اجلاس میں فلسطینی مملکت کو رکنیت دلوانے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ توقع ہے کہ انٹرپول کے رکن ممالک فلسطین کو رکنیت دلوانے کے لیے حمایت کریں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ترکی کی حکومت نے کہا تھا کہ وہ کولالمپور میں ہونے والے انٹرپول کےا جلاس میں فلسطینی مملکت کو رکنیت دلوانے کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی