چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی، فلسطینی اسیر کی اہلیہ کو گھر سے اٹھالیا

ہفتہ 5-نومبر-2016

قابض صہیونی فوج کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیل میں پابند سلاسل فلسطینی اسیر جاد سلطان کی اہلیہ کو اس کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں جاد سلطان کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود اس کی اہلیہ ارویٰ خالد شاور کو حراست  میں لے لیا۔

کلب برائے اسیران کے مندوب امجد النجار نے بتایا کہ ارویٰ شاور کی گرفتاری اس کے شوہر کی جاد سلطان کی گرفتاری کے 10 روز بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ جاد سلطان اس وقت اسرائیل کی عسقلان جیل میں زیرتفتیش ہیں۔ خیال رہے کہ ارویٰ چھ بچوں کی ماں ہے۔ ماں باپ کی گرفتاری کے باعث بچے غم زدہ ہیں۔ ارویٰ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے گرفتاری کے بعد ارویٰ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ وہ اس کے حوالے سے سخت پریشان ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی