چهارشنبه 30/آوریل/2025

شہریوں کو مطالعے کی ترغیب دینے کی منفرد کاوش

جمعہ 4-نومبر-2016

ترکی میں شہریوں کو کتاب بینی اور مطالعے کی ترغیب دینے کے لیے ایک کتاب محل نے منفرد کوشش شروع کی ہے جس کے تحت کتب خانے کے ملازمین لوگوں کے گھرگھر جا کر انہیں کتابیں مہیا کررہے ہیں۔ سماجی اور تعلیمی حلقوں نے کتاب خانے کی اس کاوش کو سراہا ہے اور اسےلوگوں میں مطالعے کا شوق پیدا کرنے کی منفرد اور قابل تحسین کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی ترکی کی ریاست اسبارطہ کے علاقے ’’اگیردیر‘‘ میں قائم کتب خانے کی جانب سے ’’قاری تاجر‘‘ کے عنوان سے ایک مہم شروع کی ہے۔

اگیردیر کے قائم مقام گورنر عبداللہ اقداش نے میڈیا کو بتایا کہ عموما کتب خانوں پر انتہائی قیمتی کتب کا بے بہا خزانہ موجود ہوتا ہے مگر زائرین بہت کم ان کتب خانوں کا رخ کرتے ہیں جس کے نتیجے میں انتہائی اہمیت کی حامل کتب لوگوں تک نہیں پہنچ پاتیں۔ یہاں سے ایک مقامی کتب خانے نے یہ آئیڈیا اخذ کیا کہ ملازمین کے ذریعے لوگوں کے گھر گھر کتابیں پہنچائی جائیں اور کتاب بینی کا شوق پیدا کیا جائے۔

اقداش نے بتایا کہ ایک مقامی کتب خانے کی جانب سے اس  منفرد مہم کے تحت قرب وجوار کے علاقوں میں ہفتے میں ایک بار اپنے ملازمین کتابیں دے کر بھیجے جاتے ہیں جو لوگوں کے گھروں میں پہنچ کر کتابیں فروخت کرتے ہیں۔ کتب خانے کی طرف سے شہریوں کو کتابیں مستعار لینے کی بھی اجازت ہے۔ ایک ہفتے بعد آپ لی گئی کتاب واپس کرکے اس کی جگہ نئی کتاب حاصل کرسکتے ہیں۔ اب تک اس مہم میں 160 شہری رضاکارانہ طور پر شامل ہو چکے ہیں جو شہریوں کو کتابیں مستعار فراہم کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی