چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام میں خانہ جنگی، اکتوبر میں 24 فلسطینی پناہ گزین شہید

جمعرات 3-نومبر-2016

شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران شام میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی شہادتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ ماہ [اکتوبر] کے دوران شامی اور روسی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 24 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’شام ۔ فلسطین ایکشن گروپ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آٹھ فلسطینی پناہ گزین فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوئے۔ 10 فلسطینی پناہ گزینوں کو فضائی حملوں کے دوران شہید کیا گیا جب کہ ایک فلسطینی شہری شامی فوج کے حراستی مرکز میں تشدد کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔ دو فلسطینیوں کو گھات لگا کر حملہ کرکے شہید کیا گیا۔ ایک فلسطینیوں کو اغواء کرکے شہید کیا گیا، ایک کی شہادت فاقوں اور علاج نہ ہونے کے باعث ہوئی جب ایک کی شہادت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ دمشق  کے مضافات میں 13 فلسطینی پناہ گزین، حلب میں چار، دمشق شہر میں دو، درعا میں ایک اور دیگر فلسطینی متفرق مقامات پر شہید ہوئے۔

خیال رہے کہ شام میں سنہ 2011ء کے بعد سے جاری خانہ جنگی میں اب تک 3381 فلسطینی پناہ گزین جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی