فلسطینی پولیس نے ایک اشتہاری چور کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں 16گھروں میں چوری کی وارداتیں کرتے ہوئے ہزاروں ڈالر کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن میں فلسطینی پولیس چیف کپیٹن لوئی ارزیقات نے بتایا کہ پولیس نے طویل چھان بین کے بعد شہریوں کی شکایت پر اشتہاری قرار دیے گئے ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے سولہ گھروں میں چوری کی وارداتیں کیں۔ چور گھروں سے نقدی، زیورات، الیکٹرک کا سامان اور کپڑے تک چوری کرتا رہا ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے نقدی، زیورات اور دیگر مال مسرقہ برآمد کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔