فلسطین کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہریوں کو ایک ایک سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران پر عاید کردہ فرد جرم میں ان پر مسجد اقصیٰ کا دفاع کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
گذشتہ روز دونوں فلسطینی اسیران 19 سالہ قصی خلیل اور 19 سالہ احمد خلیل کو بیت المقدس میں قائم کردہ مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں فلسطینیوں کو بارہ بارہ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا۔
صہیونی پولیس نے قصی کو 29 اپریل 2016ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر اسرائیلی پولیس اہلکاروں اور یہودی آباد کاروں پر سنگ باری کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ دوسری فلسطینی نوجوان کو بھی کچھ عرصہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ اس پر بھی بیت المقدس میں دھاوے بولنے والے یہودی آباد کاروں کی راہ روکنے اور اسرائیلی فوج پر سنگ باری کا الزام عاید کیا گیا ہے۔