چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی بحریہ کی کارروائی میں غزہ کے چھ ماہی گیر گرفتار

بدھ 2-نومبر-2016

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے کم سے کم چھ ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے ساتھ ان کی کشتیاں اور دیگر آلات ضبط کر لیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی بحریہ کی جنگی کشتیوں نے شمالی غزہ کے ساحلی علاقے بیت لاھیا کے قریب سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔ قابض فوج نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کا گھیراؤ کرنے کے بعد چھ ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا اور ان کی کشتیاں بھی چھین لی گئیں۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے منگل کے روز سمندر میں موجود مچھیروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محمد، شاھر،علاء، خالد ابو ریالہ اور حسن ابو سمعان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی