چهارشنبه 30/آوریل/2025

میارنما: فوجیوں کی جانب سے مسجد کی بے حرمتی، مسلمانوں پر مظالم جاری

منگل 1-نومبر-2016

برما کے مغربی صوبہ اراکان میں برمی فوج کی جانب سے مقامی مسلمانوں پر مظالم اور مساجد کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز روہنگیا کے شمالی شہر منگڈو میں برمی فوج نے ایک مسجد میں گھس کر اللہ کے گھر کی کھلے عام بے حرمتی کی اور مقامی مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔

منگڈو شہر میں فوج نے ہفتے کی شام مسجد میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔ فوجیوں نے مسجد میں گھس کر قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ قرآن پاک کے نسخے اٹھا کر ضبط کرلیے اور مقامی مسلمانوں کو زدو کوب کیا۔

روہنگیا کے مقامی مسلمانوں کی نمائندہ اسلامی کونسل کے چیئرمین محمد عالم یاسین کا کہنا ہے کہ فوج کی جانب سے روہنگیا میں مسلمانوں کو ہراساں کرنا بدترین ظلم اور قابل مذمت اقدام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ برما کی پولیس اور فوج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی مرتکب ہو رہی ہے اور مسلمانوں کو اسلامی شعائر کی ادائی سے روکا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی