جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، کئی سابق اسیران گرفتار

منگل 1-نومبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں بعض سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز رام للہ میں سلواد کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائی کے دوران سابق اسیر تیسیر ماھر شاکر، ربحی خزنہ، نرس لوئی فارس، ابراہیم، سابق اسیر ابراہیم ناصر حماد اور مالک حامد کو حراست میں لے لیا۔

رام اللہ میں الجلزون کے مقام پر تلاشی کے دوران متعز ، عبدالفتاح نایف مسالمہ، شمالی مغربی کنارے کے نابلس میں سبطیہ کے مقام پر تلاشی کی کارروائی کے دوران ھانی ماہر کاید اور مالد مدحت کاید کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق نابلس میں اسرائیلی فوج نے کئی مقامات پر چھاپے مارے اور شہرہوں کو گھروں میں گھس کر زد و کوب کیا۔ قابض فوج نے جنین اور قلقیلیہ میں بھی چھاپے مارے اور متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی