جمعه 15/نوامبر/2024

شام میں خانہ جنگی کے دوران 3379 فلسطینی پناہ گزین شہید

منگل 1-نومبر-2016

شام میں جاری کشت وخون اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم ’فلسطین ۔ شام ایکشن گروپ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2011ء کے بعد سے شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران کم سے کم 3379 فلسطینی پناہ گزین بھی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین، شام ایکشن گروپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی پناہ گزینوں میں بڑی تعداد میں گولہ باری اور فضائی حملے میں شہید ہوئے۔  اعدادو شمار کے مطابق 1923 فلسطینی بمباری سے لقمہ اجل بنے، جب کہ 453 فلسطینی پناہ گزینوں کو سرکاری جیلوں میں اذیتیں دے کر شہید کیا گیا۔

شام میں قائم پناہ گزین کیمپوں میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی اب بھی محصور اور بدترین حالات میں زندگی گذار رہے ہیں۔ دمشق کے قریب قائم خان الشیخ پناہ گزین کیمپ میں 12 فلسطینی پناہ گزین اب بھی محصور ہیں جو خوراک، ادویہ اور زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ کیمپ میں کسی مسلح گروپ کی عدم موجودگی کی یقین دہانی کے باوجود اسدی فوج خان الشیخ پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔

مختصر لنک:

کاپی