شنبه 16/نوامبر/2024

منہ میں موجود بیکٹیریا درد شقیقہ کا موجب بن سکتے ہیں

پیر 31-اکتوبر-2016

ماہرین صحت کی جانب سے کی گئی جانے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسان کے منہ کے اندر موجود باریک بیکٹیریا آدھے سر کے درد[درد شقیقہ] کا موجب بن سکتے ہیں۔

صحت سے متعلق معلومات شائع کرنے والی جرمن ویب سائیٹ’دی فیلٹ‘ نے ایک نئی تحقیق شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منہ میں موجود باریک بیکٹیریا کسی بھی وقت اچانک درد شقیقہ کا باعث بن سکتے ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم ’سان ڈییگو‘ کالج کے طبی ماہرین کی تیار کردہ تحقیق میں کہا گیا ہےکہ طبی تجزیوں سے پتا چلتا ہے کہ انسان کے منہ میں موجود ’’مائیکروبائیٹ‘‘ بیکٹریا اور دیگر زندہ مخلوقات درد شقیقہ کا موجب بن سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے منہ میں میکروبائیٹ بیکٹیریا کی زیادہ تعداد پائی گئی انہیں آدھےسر درد کی شکایت بھی زیادہ کرتے پایا گیا ہے۔ جب کہ اس کے برعکس دوسرے افراد میں درد شقیقہ کم دیکھا گیا ہے۔

ماہرین اس موضوع پرمزید تحقیق کررہے ہیں کہ آیا منہ میں موجود باریک بیکٹیریا آدھے سر درد کا موجب کیسے بن سکتے ہیں اور یہ سر درد کے سبب کیوں ہیں۔ اس تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ منہ کو مائیکروبائیٹ بیکٹیریاز سے صاف کرنے کے بعد اس کے نتائج دیکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی