جمعه 15/نوامبر/2024

پٹرول بم حملے میں اسرائیلی فوج کے کنٹرول ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی

پیر 31-اکتوبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر میں  فلسطینی شہریوں کی طرف سے پھینکے گئے پٹرول بم کے نتیجے میں صہیونی فوج کے کنٹرول ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ٹاور جل کر خاکستر ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق بیت امر میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کے قائم کردہ ایک کنٹرول ٹاور پر پٹرول بم پھینکے جس کے نتیجے میں ٹاور میں آگ لگ گئی۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی کنٹرول ٹاور میں لگی آگ کے مناظر دکھائے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج نے بیت امر میں فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا۔ اسی علاقے میں گذشتہ روز ایک فلسطینی شہری خالد اخلیل نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے تین صہیونی فوجی زخمی کردیے تھے۔ صہیونی فوج کی جوابی کارروائی میں اخلیل بھی جام شہادت نوش کرگیا تھا۔

کنٹرول ٹاور پر پٹرول بم حملے اور آتش زدگی کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔صہیونی فوج نے بیت امر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیمٹی بلاک اور لوہے کی جنگلے کھڑے کرکے انہیں سیل کردیا اور فلسطینی شہریوں کی قصبے میں آمد ورفت پر پابندی لگا دی۔

مختصر لنک:

کاپی