شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی شرپسندوں نے فلسطینی شہری کا زیتون کا باغ اجاڑ ڈالا

اتوار 30-اکتوبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہربیت لحم  میں نحالین کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے گذشتہ روزایک مقامی فلسطینی شہر کا زیتون کے ایک باغ پرحملہ کر کے دسیوں پھل دار پودے جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔

نحالین کے مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے  نے احمد محمد فنون نامی شہری کے باغ میں موجود کم سے کم 20 سے زاید پھل دار پودے اکھاڑ پھینکے۔

باغ کے مالک کے بیٹے زکریا فنون نے بتایا کہ جس باغ کو صہیونی آباد کاروں نے باغ پر اس وقت حملہ کیا جب وہاں پر نگرانی کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بیتل لحم شہر کے آس پاس اسرائیل کی کئی کالونیاں اور فوجی کیمپ قائم ہیں۔ یہ یہودی کالونیاں آہستہ آہستہ وسعت اختیار کرتی جا رہی ہیں۔ یہودی آباد کار ان کالونیوں کے قریب واقع فلسطینیوں کی اراضی کو ہتھیانے کے لیے حملے کرتے رہتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی