پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کا 13 سالہ فلسطینی بچے پرہولناک تشدد،ہڈیاں توڑ دیں

اتوار 30-اکتوبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیتونیا کے مقام پر قابض صہیونی فوج نے ایک تیرہ سالہ فلسطینی بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچے کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہلال احمر فلسطین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتاگیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بتونیاں میں گھروں میں تلاشی کی کارروائی کے دوران 13 سالہ امیر مراد فروخ کو لاتوں، گھونوں، لاٹھیوں اور بندوق کے بٹ سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہلال احمر کا کہنا ہے کہ زخمی بچے کو رام اللہ کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہولناک تشدد سے بچے کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں اور اس کی حالت بدستورتشویشناک ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی بچے کو بیتونیا میں ’’ادریس فارم ہاؤس‘‘ کے قریب تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ فارم ہاؤس اسرائیلی فوج کے زیرتسلط بائی روڈ پر واقع ہے۔

مختصر لنک:

کاپی