جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے فلسطینی شہری گرفتار کرلیا

ہفتہ 29-اکتوبر-2016

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے، جس پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سےحملے کی کوشش کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے فلسطینی شہری کے قبضے سے چاقو بھی برآمد کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی کے قریب ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیاہے۔

ادھرالخلیل شہر میں بیت امر کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام بیت امر میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا تو فلسطینی شہری اس کے خلاف بہ طور احتجاج سڑکوں پر نکل آئے تھے۔اس موقع پر فلسطینی شہریوں نے گذشتہ جمعرات کو شہید کیے گئے فلسطینی نوجوان خالد بحر کا جسد خاکی واپس کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ سرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی