چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہری زخمی

ہفتہ 29-اکتوبر-2016

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فائرنگ کرکے تین فلسطینی شہری زخمی کردیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب فلسطینی شہریوں نے ایک احتجاجی جلوس نکالا۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ مشتعل فلسطینی شہریوں کی طرف سے قابض فوج پر بھی سنگ باری کی گئی۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ تینوں زخمیوں کو دیر البلح کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج کے ماہر نشانہ باز ابو حسنیہ کے مقام سے فائرنگ کرتے رہے۔ انہوں نے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے ساتھ ساتھ آنسوگیس کی اندھا دھند شیلنگ کی۔

مختصر لنک:

کاپی