جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجی پر چاقو حملے کے الزام میں فلسطینی شہری کو 17 سال قید

جمعہ 28-اکتوبر-2016

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری کو ایک اسرائیلی فوجی کو چاقو حملے میں زخمی کرنے کے جرم میں سترہ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت کی طرف سے گذشتہ روز زیر حراست 29 سالہ فلسطینی سعید قمبر کواسرائیلی فوج کو چاقو سے زخمی کرنے کے جرم میں سترہ سال قید اور 50 ہزار شیکل ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ سعید قمبر نے تین بار اسرائیلی فوجیوں پر قاتلانہ حملوں کی کوشش کی ہے تاہم وہ آخری مرتبہ ایک اسرائیلی فوجی کو چاقو سے حملے میں زخمی کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی