اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے ایک فلسطینی خاتون کو پانچویں بار انتظامی حراست کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی عدالت نے اسیرہ غدیرجمموم کی مدت حراست میں مزید کئی روز کے لیے حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
صہیونی عدالت نے محروسہ کو اس کے وکیل سے ملاقات پربھی پابندی عاید کر دی ہے۔ خیال رہے کہ فلسطینی اسیرہ کی یہ مسلسل حراست میں پانچویں بارتوسیع ہے۔
خیال رہے جمجوم کو رواں ماہ شمالی بیت المقدس کے الرام قصبے سے حراست میں لیا گیا تھا۔ جمجوم چار بچوں کی ماں ہیں۔ انہیں ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملے کے شبے میں حراست میں لیا گیا تھا۔