خلیجی ریاست کویت کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے خاندانوں کی بحالی کے امدادی رقم کی 16 ملین ڈالر کی دوسری قسط جاری کر دی ہے۔ یہ امدادی رقم آئندہ ہفتے متاثرہ شہریوں میں تقسیم کی جائے گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کویت کی ڈونر کمیٹی کے کورآرڈینٹر مانو بیسیون نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں بے گھر ہونے والے خاندانوں کی بحالی کے لیے امدادی رقم کی دوسری قسط آئندہ ہفتے جاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سولہ ملین سے زاید رقم سے مجموعی طور پر 3141 فلسطینی شہری مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی رقم کی پہلی قسط سے 547 اور دوسری سے 794 افراد کو مستفید کرنے کا پروگرام تھا۔ کویت کی طرف سے جاری کردہ امدادی رقم سے غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ شہری اپنے مکانات کی تعمیر میں مدد لے سکیں گے۔
ادھر فلسطینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر میں مدد کے لیے کویت کی طرف سے مزید 16 ملین اور 6 لاکھ 85 ہزار ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے۔
فلسطینی سیکرٹری برائے وزارت آباد کاری بشیر الریس نے ایک بیان میں کہا کہ کویت کی طرف سے فراہم کردہ امدادی رقم سے مجموعی طور پر تیرہ سو سے زاید بے گھر افرات مستفید ہوں گے۔