فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم میں جمعرات کے روز فلسطینیوں کی سنگ باری ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا۔
اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 2 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی جانب سے بیت لحم میں صہیونی فوجیوں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب فوجی گشت میں مصرف تھے۔ سنگ باری سے ایک اسرائیلی فوجی معمولی زخمی ہوگیا۔ پولیس اور فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فلسطینی نقاب پوش حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا مگر کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔