اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہےکہ گذشتہ روز لبنان کی سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔
عبرانی اخبار ’معاریو‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کی گئی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب ڈیوٹی پر مامور ایک فوجی پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں فوجی زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر فائرنگ کے واقعے کے بعد فوج نے گشت بڑھا دیا ہے۔
فوج نے فائرنگ کے واقعےکی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ’’تل رامیم‘‘ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب فوج کی ایک گشتی پارٹی سرحد پر گشت کررہی تھی۔
صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ بارڈر فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے لبنان میں متعدد مقامات پر فائرنگ کی ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل مصر کی سرحد پر فائرنگ کے واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔