اسرائیلی حکومت نے فوج کو جدید مواصلاتی آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں مواصلاتی کمپنی TKMR کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ مذکورہ مواصلاتی کمپنی اسرائیلی فوج کو 40 ملین شیکل رقم کے جدید مواصلاتی آلات فراہم کرے گی۔
اسرائیل کی عبرانی نیوز ویب سائیٹ ’’میزک لایف‘‘ کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع نے ’ٹیکمار‘ نامی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جو فوج کو چالیس ملین شیکل کے جدید مواصلات آلات اور مشینیں فراہم کرے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوج جو جدید آلات کی فراہمی کے ساتھ انٹرنیٹ پروٹوکول اور ڈیجیٹل صوتی ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی جو روایتی مواصلاتی نظام کی جگہ فوج کے استعمال میں لائی جائے گی۔
اسرائیلی فوجی ریڈیو اور دیگر آلات کو سخت ترین سیکیورٹی سسٹم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جدید موبایل اپیلیکیشن فراہم کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ’ٹیکمار‘ نامی یہودی مواصلاتی فرہم سدیروت کے مقام پر ایک نئی صنعتی فیکٹری قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس نئی فیکٹری کا جلد ہی افتتاح کیا جائے گا۔ اس میں کام کرنے والے ماہرین کی بھرتی جاری ہے۔