اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز وسطی غزہ میں البریج کیمپ سے اسرائیلی فوج کے بلڈوزر 100 میٹر تک سرحد سے اندر داخل ہوئے اور فلسطینی اراضی میں نام نہاد سرنگوں کی تلاش کے لیے جگہ جگہ کھدائی کی۔
ادھر اسرائیلی بحریہ کی طرف سے غزہ کے ساحل کے قریب سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی گئی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کے بلڈوزر وسطی غزہ کی پٹی میں ابو قطرون کے مقام سے اندر داخل ہوئے اور ایک سو میٹر اندر آنے کے بعد کھدائی کی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے ماہی گیروں پر فائرنگ بھی کی گئی۔ عبسان الکبیرہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے مشین گنوں سے فلسطینی کاشت کاروں پر بھی فائرنگ کی۔