چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا القدس میں تاریخی قبرستان پر دھاوا، قبروں کی بے حرمتی

منگل 25-اکتوبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں گٓذشتہ روز صہیونی فوج اورپولیس کی بھاری نفری نے شہر کے تاریخی قبرستان پر دھاوا بولا اورقبرستان میں گھس کر کئی قبروں کی سرعام بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے باب الرحمہ قبرستان پر دھاوا بولا، پولیس کے ہمراہ اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ اور بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے اہلکار بھی موجود تھے۔ اس دوران انہوں نے کئی پرانی قبروں کی توڑپھوڑ کی۔ مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ نے اسرائیلی پولیس کی جانب سے قبرستان کی بے حرمتی پر احتجاج کیا تو اسے حراست میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں حراست میں لیے گئے قبلہ اول کے محافظ صامد عسیلہ کو رہا ک  دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب صہیونی انتظامیہ نے بیت المقدس میں مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔ صہیونی انتظامیہ اس سے قبل بیت المقدس میں قائم مامن اللہ قبرستان کی بار بار بے حرمتی کی مرتکب ہوچکی ہے۔ باب الرحمہ قبرستان بھی اسرائیلی فوج اور انتظامیہ کی دست برد سے محفوظ نہیں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی