چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنونی یہودی آباد کار نے گاڑی فلسطینیوں پر چڑھا دی، تین افراد زخمی

منگل 25-اکتوبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں منگل کو علی الصباح شاہراہ عام پر ایک یہودی آباد کار نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے تین فلسطینیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہلال احمر فلسطین کا کہنا ہے کہ منگل کو علی الصباح ایک جنونی یہودی آباد کار نے قلقیلیہ شہر میں سڑک کےکنارے چلنے والے تین افراد کو کچل ڈالا۔ زخمی ہونے والوں میں دو میاں بیوی اور ایک دوسرا شہری شامل ہے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے جب کہ تیسرے کو معمولی زخم آئے ہیں۔ تینوں زخمیوں کو قلقیلیہ کے درویش نزال اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی آباد کار کی گاڑی کی ٹکر سے دومیاں بیوی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ ایک شخص درمیانے درجے کا زخمی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی