پنج شنبه 01/می/2025

مصر:مسلح افراد کے حملے میں بریگیڈیئر ہلاک

اتوار 23-اکتوبر-2016

کل ہفتے کے روز مصری دارالحکومت قاہرہ کے جنوب مغربی علاقے ’’دھشور‘‘ کے قریب ’’العبور‘‘ شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں فوج کا ایک بریگیڈیئر ہلاک اور اس کا محافظ ہلاک ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق مصری ذرائع ابلاغ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی قاہرہ میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد فوج میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جزیرہ سینا میں تعینات نویں آرٹلری بریگیڈ کے سربراہ بریگیڈیئر عادل رجائی کو تین نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں مگر کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

بریگیڈیئر رجائی کی اہلیہ نے مقامی صحافیہ سامیہ زین العابدین کو بتایا کہ اس کے شوہر کو تین نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ گولیاں لگنے سے ان کا ایک محافظ بھی ہلاک ہوا ہے۔

ادھر مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ایک سینیر فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افسر کو قاہرہ میں العبور کے مقام پر ان کی رہائش گاہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی