فلسطین کے مقبوضہ علاقے وادی اردن کے شمال میں خلہ حمد کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی مدد سے فلسطینی شہریوں کی 300 دونم ارضی پر قبضہ کر لیا۔
وادی اردن کے شمالی علاقوں میں یہودی توسیع پسندی کے خلاف سرگرم کمیٹی کے سربراہ معتز بشارات نے بتایا کہ حال ہی میں ’’سلعیت‘‘ اور ’’مسکیوت‘‘ یہودی کالونیوں میں بسائے گئے یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی سیکڑوں دونم اراضی ہتھیانے کے بعد فلسطینیوں کو قیمتی زمین سے محروم کر دیا۔ بشارات نے بتایا کہ غاصب یہودی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی نگرانی اور ان کی سرپرستی میں فلسطینیوں کی اراضی پرقبضہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو دن کے اندر اندر فلسطینیوں کی 300 دونم اراضی ہتھیا لی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ایک دونم 1000 مربع فٹ کی جگہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کی شمالی وادی اردن میں گذشتہ تین ہفتوں سے یہودی آباد کاری اور آباد کاروں کی فلسطینی املاک پرغاصبانہ حملوں کی سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔