اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے فلسطینی قوم کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے پیش کردہ دس نکاتی فارمولے کی حمایت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد نے فلسطینی قوم کے نمائندہ طبقات اور گروپوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دور کرنے اور قوم کو بحران سے نکالنے کے لیے جو فارمولہ پیش کیا ہے حماس اس کی مکمل تائید اور حمایت کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان شلح کی جانب سے فلسطین کی موجودہ صورت حال کہ جامع اصلاح کے حوالے سے جو دس نکات پلان پیش کیا ہے وہ قابل قدر اور موجودہ حالات کے مطابق ایک بہترین فارمولا ہے۔ تمام فلسطینی قوتوں کو اس کی حمایت کرنی چاہیے۔
حماس کی جانب سے اسلامی جہاد کے 29 ویں یون تاسیس پر جماعت کی قیادت اور کارکنوں کو مبارک باد پیش کی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان شلح نے جماعت کے 29 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان اجتماع کے دوران قوم کو درپیش بحران کے حل کے لیے دس نکاتی فارمولہ پیش کیا تھا۔